60

ٹریفک پولیس کو اہم ہدایات جاری

راولپنڈی: ( الشامی نیوز ) ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی عابد عباس نے ملکی حالات کے تناظر اور سیکیورٹی کے پیش نظر شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سرکل کے تمام انچارجز کو کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے ہیں، اس کے لئے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دئیے گئے ،جو بلا امتیاز اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔

سرکل انچارجز کو جاری خصوصی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کرتے ہوئے ،کالے شیشے والی گاڑیوں کے پیپر اتار کر انیں باقاعدہ چالان ٹکٹ دیئے جائیں۔

سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کالے شیشوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران 653گاڑیوں کو چالان کیے اور متعدد کو تھانہ جات میں بند کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں