55

وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(الشامی نیوز) وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے‘ ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا جب کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے.

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر نیب نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا جس کے بعد احتساب عدالت نے انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا‘نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاﺅنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے.نیب لاہور کا کہنا ہے کہ 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی تاہم 1998 میں ان کے اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی، شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے، شہباز شریف کے خلاف اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی. یادرہے کہ آج ہی قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے فلیٹس کی تفصیلات جاری کی ہیں.نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے جلا وطنی کے دوران برطانیہ میں 13 لاکھ 31 ہزار 7 پاﺅنڈز میں 4 فلیٹس خریدے اور انہوں نے کاروباری شخصیت، بارکلے بینک، بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے قرض لیا احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق لندن میں فلیٹ2005 میں 2 لاکھ 35 ہزار پاﺅنڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 75 ہزار پاﺅنڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے قرض لیا گیا دستاویز کے مطابق 2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں ایک لاکھ 60 ہزار پاﺅنڈ میں خریدا گیا، فلیٹ کے لیے 16 ہزار 75 پاﺅنڈ کاروباری شخصیت اور ایک لاکھ 43 ہزار پاﺅنڈ بارکلے بینک سے قرض لیا گیا.نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پاﺅنڈ میں خریدا گیا جس کے لیے کاروباری شخصیت سے 40 ہزار پاﺅنڈ اور بارکلے بینک سے 5 لاکھ 47 ہزار 114 پاﺅنڈ قرض لیا گیا شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزارپاﺅنڈ میں خریدا جس کے لیے کے لیے کاروباری شخصیت نے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پاﺅنڈ قرض دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں