55

وزراء و بیوروکریٹس کے عسکری اداروں اور افسران سے براہ راست رابطوں پر پابندی عائد

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان اور بیوروکریٹس کے عسکری اداروں اور افسران سے براہ راست رابطوں پر نوٹس لیتے ہوئے براہ راست ملاقات اور بریفنگزپر پابندی عائد کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو وزراء اور بیورو کریٹس کی براہ راست ملاقاتوں اور بریفنگز کی رپورٹس موصول ہو رہی تھی۔ وزرا اور بیوکریٹس کی جی ایچ کیو، نیول ہیڈ کوارٹر اور ایئر فورس ہیڈ کوارٹر سمیت اہم اداروں کے افسران سے براہ راست رابطے اورملاقات1973 کے رولز آف بزنس کے سیکشن 8 اور 56کے منافی ہے۔کابینہ ڈویژن نے کابینہ ارکان اور بیورو کریٹس کو پابندی عائد کرنے کے احکامات ارسال کر دیئے ہیں، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جی ایچ کیو، نیوی اور ایئر فورس کے اعلیٰ افسران سےملاقات،خط و کتابت اور بریفنگ کے لیے وزارت دفاع سے رجوع کیا جائے،وزیراعظم کی اجازت کے بعد وزارت دفاع متعلقہ وزارت کو مطلوبہ ہدایات جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع رولز آف بزنس کے مطابق متعلقہ وزراء اور بیورو کریٹس کی ملاقاتوں اور بریفنگ کا انعقاد کروائے گی۔وفاقی وزیر دفاع اور سکریٹری دفاع ملاقاتوں، خط و کتابت اور بریفنگ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو پیشگی آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف پارٹی رہنماوں پر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقاتوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں