51

ن لیگ کے باغی رکن نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

لاہور ( الشامی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے استعفے کی تصدیق ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کر دی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفیٰ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی جنہیں بعد ازاں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا جب کہ ان ارکان میں مولانا غیاث الدین بھی شامل تھے۔

آج یہ ارکان پنجاب اسمبلی پہنچے تو دیگر لیگی ارکان اسمبلی نے ان کا گھیراؤ کیا اور ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا۔

محمد فیصل خان نیازی پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں