115

نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے 90 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر

لاہور: (الشامی نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی 20 کپ کے لیے 90 لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کردی۔

الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو ایک، ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپے دئیے جائیں گے جبکہ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ کے مین آف دی فائنل کو بطور انعام 35 ہزار روپے ملیں گے۔

واضح رہے کہ سیزن 2020-21 کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ حاصل کرنے والا ایک کرکٹر ماہوار وظیفے اور میچ فیس کی مد میں سالانہ 18 سے 32 لاکھ روپے حاصل کرسکے گا۔

یاد رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ کا پہلا مرحلہ 6 اکتوبر تک ملتان میں مکمل ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 30 ستمبر سے ملتان میں پڑاؤ ڈالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں