64

نیب کی کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع ، نیب ذرائع

پشاور:(الشامی نیوز) نیب خیبر پختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں، گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ مال کے اہلکاروں کے ہمراہ مانسہرہ کا دورہ کیا اور تمام تر ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا، نیب پشاور کی جانب سے دستاویزی ثبوت اور دیگر ریکارڈ نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کیا جائے گا، جس کے بعد کے بعد چیئرمین نیب سے گرفتاری کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ مال سے مزید تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ مقامی لوگوں سے بھی بیانات ریکارڈ کرائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے الزام میں نیب پشاور میں پیش ہوئے جہاں تحقیقاتی ٹیم نے دو گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ چیئر مین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ 10روز بعد مجھے گرفتار کیا جائیگا لیکن انکی گرفتاری آخری ہوگی اور انکے بعد عمران خان بھی ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے کے لیے سڑکوں پر ہوں گے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں