66

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم زخمی ، اسپتال منتقل

سابق چیئرمین پیمرا و سینئر صحافی ابصار عالم پر اسلام آباد کے ایف الیون پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابصار عالم کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابصار عالم ایف 11 پارک میں واک کررہےتھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

سابق چیئرمین پیمرا نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے جو مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں