57

مولانا فضل الرحمان آصف زرداری کی عیادت کرنے ہاسپٹل پہنچ گئے

فضل الرحمٰن کی زرداری سے اسپتال میں اہم ملاقات

کراچی ( الشامی نیوز) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے کلفٹن کراچی کے نجی اسپتال پہنچ گئے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتِ حال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کی حکومت ہٹاؤ تحریک کا دوسرا جلسہ آج ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہو رہا ہے۔

منتظمین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے زائد کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کراچی پہنچ گئی ہیں۔

جلسے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، مسلم لیگ نون ، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔

جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں