56

مولانافضل الرحمان کا جلسے میں نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار

مولانافضل الرحمان کا آج نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار

کراچی : مولانافضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے آج کے جلسے میں نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار کر دیا ۔ فضل الرحمان نے کہا نوازشریف کاخطاب پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے ۔ملاقات میں جلسے کے حوالے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان نے ملاقات کے دوران آج کے جلسے میں نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار کیا ۔ مولانا کی پی پی قیادت سے کہا کہ نوازشریف کاخطاب پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم ثابت ہوگا۔

 اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کلفٹن کے نجی اسپتال میں ملاقات کی جہاں انہوں نے سابق صدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ملاقات کے دوران سیاسی صورتِحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ TAGS:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں