121

مسلح افواج کی 3 خواتین سمیت 23 سائنسدانوں کو ایوارڈز دیے گئے

 

اسلام آباد:(الشامی نیوز) مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجنیئرز کو ایوارڈز دینے کی تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں  ہوئی۔ تقریب میں 3 خواتین سمیت 23 سائنسدانوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے ایوارڈز تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ سائنسدانوں اور انجنیئرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں