116

مذکورہ سیٹوں پر کوئی بھی ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوسکتی سیٹیں ہماری ہیں الیکشن کیلئے میدان کھلا ، بلاول بھٹو کا مریم نواز کو جواب

ہنزہ ( الشامی نیوز) باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے موجودہ الیکشن کی صورتحال پر بات چیت جیت کی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورتحال بات چیت کرنے کے لیے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا بلاول بھٹو نے مریم نواز کو صاف جواب دے دیا کہ ہے

یاد رہے کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کا حصہ ہیں اور گلگت بلتستان میں ایک دوسرے کےخلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔

گلگت بلتستان میں سیٹ ایڈجسمنٹ کا وقت گزرچکا ہے، ، گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ مریم نواز کو بلاول بھٹو کا جواب

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان میں انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ مطالبہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہ علاقائی اورقومی حالات کا تقاضہ ہے کہ انتخابات صاف و شفاف کرائے جائیں۔

خبردار کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل میں شفافیت نہ ہونے کے گہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزرا کا گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں حصہ لینا پری پول دھاندلی ہے۔

م وفاقی حکومت کی مداخلت گلگت بلتستان کی عدالت اور انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے پر بات چیت ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں