95

لاہور کے تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹر آج بند رہیں گے

لاہور : محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے تمام کورونا ویکسی نیشن سنٹرآج بند رہیں گے۔

خیال  رہے کہ  لاہور میں ایک ہفتے قبل  ویکسی نیشن سنٹرز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت ا یکسپو سینٹر ،سپورٹس کمپلیکس ، والٹن ریلوے ڈسپنسری، پی کے ایل آئی اور دیگر دس ویکسی نیشن سینٹر پرکورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید102فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد20 ہزار089ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8لاکھ 93 ہزار461ہو گئی ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح 5.95 فیصدرہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں