51

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری!

کوئٹہ: (بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی اور اس سے متعلق حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ آج سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصد مسافر کے ساتھ کھول دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کاروباری مراکز شام 8بجےتک کھلے رہیں گے جبکہ دفاتر50فیصدحاضری کےساتھ کام کرسکیں گے۔ تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں جاری ہونے والے حکومتی اعلامیہ کے مطابق صوبے میں 17 مئی سے تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجےتک جاری رہیں گی اور رات 8 ‏بجے کے بعد میڈیکل سروسز، ویکسین سینٹر کھلے رہیں گے۔

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی نئی تفصیلات، نوٹیفکیشن جاری

رات 8 بجے کے بعدتندور، دودھ اور دہی کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹ پرصرف ٹیک ‏اوے کی اجازت ہوگی۔ یوٹیلٹی سروسز، سیلولرنیٹ ورک اور پٹرول پمپس کھلےرہیں گے، صوبے میں آوٹ ڈوران ڈور ‏تقریبات بند رہیں گے۔ دفاتر اپنے مقرر شدہ معمول کے مطابق چلائے جائیں، ٹرانسپورٹ سخت ایس او ‏پیز کے تحت 50 فیصد مسافروں کے ساتھ کھلیں گی۔

کورونا پابندیاں؛ خیبرپختونخوا حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

خیال رہے کہ اسی طرح سندھ اور پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی دیکھی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں