52

علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

کراچی: (الشامی نیوز )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جو قوت گویائی سے محروم ہے۔

اداکارہ کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو انہوں نے اپنی پالتو بلی کے ہمراہ بنائی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی علیزے شاہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل علیزے شاہ نے انستاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھی، مداحوں نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے اداکارہ علیزے شاہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرا دل میرا دشمن‘ میں شاندار اداکاری کی تھی، ڈرامے میں ان کے ہمراہ نعمان سمیع، یاسر نواز ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ دنوں نشر کی گئی تھی، مداحوں نے علیزے شاہ، نعمان سمیع اور یاسر نواز کی اداکاری کو پسند کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں