96

شریف برادران کی25ارب کی ایک اور ٹی ٹی پکڑی گئی، میاں محمودالرشید کا دعوی

لاہور( الشامی نیوز)تحریک انصاف کے رہنما میاںمحمودالرشیدنے کہا ہے کہ شریف برادران کی چوری کے حوالے سے کل ایک اور بڑی دھماکہ خیز خبر ملے گی۔ 

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شریف برادران کی چوری کے حوالے سے کل ایک اور بڑی خبر ملے گی۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ25ارب روپے کا ایک اور ٹی ٹی پروگرام پکڑا گیا ہے، یہ سب اپنی چوریاں بچانے کے لیے جلسے جلوس کررہے ہیں لیکن عمران خان ان کو چھوڑنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے کہا کہ کل تک اپوزیشن کو جناح سٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت مل جائے گی۔ ہم نے ان کو دو متبال جگہوں پر جلسے کی پیشکش کی تھی لیکن یہ گھوم پھر کر جی ٹی روڈ پر آرہے ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں