25

سندھ میں کاروباری اوقاتِ کار تبدیل، پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری

الشامی نیوز آن لائن نیوز کراچی

سندھ حکومت نے کاروباری اوقاتِ کار تبدیل کرتے ہوئے کورونا پابندیوں سے متعلق نیا حکم نامہ ‏جاری کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروباری ‏سرگرمیاں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے تحت ‏کاروباری سرگرمیاں بندہوں گی۔

اس سے قبل این سی او سی کے فیصلے کے تحت 6 بجے تک کاروباری و تجارتی سرگرمیاں اور ‏دکانیں بند کر دی جاتی تھیں۔

سندھ میں کورونا ایس اوپیز کےتحت سرکاری دفاتر اور کاروبار کیلئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ‏سرکاری دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق کردئیےگئے، دفاتر میں ملازمین کی حاضری 20 فیصد ‏سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضرورت اشیاء ، میڈیکل اسٹور ، پیٹرول ‏پمپس ، اسپتال پابندی سے مثتثنی ہوں گے۔ بیکریاں اور دودھ کی دکانوں کو رات بارہ بجے تک ‏کھلنے کی اجازت ہوگی۔

ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹریٹ مکمل پابندی ہو گی، انڈور اور آئوٹ ڈور ڈائننگ بھی بند رہے گی البتہ ‏ٹیک آئوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ ‏

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں