63

ریاستی ادارے نااہل حکومت کی پشت پناہی چھوڑدے،دنیاکی سیاست بدل گئی، مولانا فضل الرحمن

پشاور ( الشامی نیوز) ۔ تمام اداروں کو بتاناچاہتاہوں ،ریاستیں ادارےان نااہل حکومت کی پشت پناہی چھوڑدے،دنیاکی سیاست بدل گئی،

پشاور یں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہعلامہ خادم رضوی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہیں  اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں اظہار تعزیت کرتے ہیں ،16اکتوبر کو گوجرانوالہ سے بڑے جلسوں کا آغاز کیا گیا تھا، کل پشاور میں تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ ناجائزحکمرانوں کی طرف سے یہ جلسے روکنے کی بہت کوشش کی گئی، ہمارے درمیان ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ہمیں کہا گیا کہ کویڈ 19کی ہدایات کو فالو کریں گے یا نہیں میں نے کہا آپ کویڈ 19کہہ رہے ہیں ہم ابھی کویڈ18سے نہیں نکلے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  یہ ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں ، عوام کےووٹ چوری کرنےوالوں کوآرام سے نہیں بیٹھنےنہیں دیں گے۔پوری یکسوئی کیساتھ تمام جماعتیں آگے بڑھ رہی ہیں ، پی ڈی ایم میں تمام شامل جماعتیں یکجہتی کامظاہرہ کررہی ہیں،26کوپی ڈی ایم کا لاڑکانہ  اور30نومبرکوملتان میں ہوگا،میں ۔ تمام اداروں سےبتاناچاہتاہوں ،ریاستیں ادارےان نااہل حکومت کی پشت پناہی چھوڑدے،دنیاکی سیاست بدل گئی،ایک ٹرمپ توچلاگیا،اب ہم نےپاکستان کے ٹرمپ کوہٹاناہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کےٹرمپ کےلیےہندوستان کےلوگ بہترسمجھتےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں