177

خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

ٹی ایل پی سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

لاہور(الشامی نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے علیل تھے،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔دوسری طرف یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔علامہ خادم حسین رضوی کی طویل عرصے سے طبیعت خراب تھی اور حال ہی میں انہوں نے فرانس کے خلاف فیض آباد میں شدید سردی کے موسم میں تین دن دھرنا بھی دیا تھاتاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔

خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو نکہ توت ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں