48

حکومت ملک اور عوام پر بوجھ بن چکی ہے:بلاول بھٹو

کراچی:(الشامی نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ملک،عوام پر بوجھ بن چکی ہے، عام آدمی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے مکمل طور پر اکتا چکا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر وقار مہدی،سعید غنی اورقادر پٹیل نےبھی شرکت کی جبکہ لعل بخش بھٹو، نجمی عالم، ساجد جوکھیو، خالد لطیف و دیگر بھی کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہرقائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ملک اور عوام پر ایک بوجھ بن چکی ہے،اس سے پہلے کہ عوام پی ٹی آئی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے، عمران خان خود اقتدار چھوڑدیں،چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی عمران خان کی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے،عام آدمی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے مکمل طور پر اکتا چکا ہے،پی ٹی آئی نے صرف بیروزگاری، مہنگائی، سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا،پی ٹی آئی کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہیں،پی ٹی آئی کو اس لئے سلیکٹ کیا گیا تاکہ وہ ملکی وقار پر سمجھوتے کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا،انہوں نے اہلیان کراچی کو 18 اکتوبر کو جلسہ گاہ تک پہنچنے کے حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں