29

جینکو ھولڈنگ چیئرمین کو عہدے سے برطرف کرنے کا حکم , حیدرآباد ہائی کورٹ بینچ

حیدرآباد ہائیکورٹ نے جینکو ہولڈنگ چیئرمین میاں عمران کو تیس دن کے اندر عہدے سے سبکدوش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
تفصیل کے مطابق پاکستان واپڈا ایمپلا ئز پیغام یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد ساجن پنور کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ حیدرآبد بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی فل بنچ حیدرآباد ہائیکورٹ نے شنوائی کے بعد مذکورہ پٹیشن پر فیصلہ صادر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جس میں جینکو ہولڈنگ چیئرمین میاں عمران کو تیس یوم کے اندر تمام عہدوں سے معطل کرکے نئے چیئرمین کو مذکورہ عہدے پر فائز کیا جائے جو کہ ٹیکنیکل سٹاف سے ہو اور انجینئر ہو اور مذکورہ عہدے کیلئے اہل ہو دوسری جانب پاکستان واپڈا ایمپلا ئز پیغام یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد ساجن پنور نے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ نے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن لیا ہے ہم مشکور ہیں معزز عدلیہ کے انہوں نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے مذکورہ نااہل اور کرپٹ ترین آفیسر کو اس کے عہدے سے فارغ کیا ہے جس کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان تاریکیوں میں ڈوب گیا ہے اور لاکھوں مزدوروں کی حق تلفی کی گئی جس میں پاور جنریشن کمپنیز کو تباہ و برباد کر دیا گیا الحمداللہ آج بھی ہمارے پاور جنریشن یونٹس میں اتنی استعداد اور کیپسٹی ہے کہ ہم پاور جنریشن فیلڈ میں خودف کفیل ہو سکتے ہیں آج ان نااہل آفیسران کی وجہ سے تمام تھرمل پاور ہاﺅسز بند ہیں وائٹ کالر مافیا آئی پی پیز کے مالکان کی ملی بھگت سے پرائیوٹ سیکٹر سے غیر قانونی معاہدے کرکے جو بجلی خریدی جارہی ہے اس سے پاکستان کے خزانے اور عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے اور ڈاکہ مارا جارہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں