42

بریگزٹ سے متاثرہ ممالک کیلئے یورپی یونین کا ایک اور اہم فیصلہ

برسلز : (الشامی نیوز/ آن لائن نیوز) یورپی یونین نے بریگزٹ سے رکن ممالک کی معیشت کے ممکنہ منفی اثرات کے پیش نظر5 ارب یورو کے حامل فنڈ کو استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے۔

اس سلسلے میں برطانیہ کی یونین سے علیحدگی سے اقتصادی و سماجی منفی پیش رفت کے خلاف جدوجہد کے زیر مقصد ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔

یورپی یونین کمیشن نے بریگزٹ ہم آہنگی فنڈ کے قیام سے متعلق تجویز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق برطانیہ کی یونین سے علیحدگی سے اقتصادی و سماجی منفی پیش رفت کے خلاف جدوجہد کے مقاصد کیلئے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر5 ارب یورو کے وسائل منتقل کیے جانے والا فنڈ بریگزٹ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے رکن ممالک اور متعلقہ شعبہ جات کی مالی اعانت کرے گا۔

اس فنڈ کی پیشکش پر عمل درآمد کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک اور یورپی پارلیمان کی منظوری لازمی شرط ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ، وہیلز، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ پر مشتمل گریٹ برٹین میں جون 2016 کو منعقدہ ریفرنڈم کےذریعے52 فیصد ووٹوں کے ساتھ بریگزٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

طرفین نے یکم جنوری سے کسٹم ٹیکس اور بلا کوٹے کے تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے معاہدے پر مطابقت بھی قائم کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں