60

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، لاک ڈاؤن کے متعلق اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: (الشامی نیوز) قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں این سی او سی اور صحت و تعلیم کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں