67

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

راولپنڈی :۔ (الشامی نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ سلامتی  کے بارے میں گفتگو کی گئی ، دونوں افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف  نے خطے کی سلامتی و استحکام میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔

اس سے قبل بھی پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے افیر بینی ڈکٹ ڈی کارجے کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،سوئس سفیر کی حانب سے دونوں ملکوں کے دوستانہ اور بہترین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،سوئس سفیر بے پاک سوئس تعلقات میں اگلے برسوں میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی،سوئس سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔ TAGS:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں