122

پنجاب حکومت کی نئی “بلدیہ ایپ” متعارف کرادی

TECHNOLOGY  DESK

لاہور: پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے ” بلدیہ ایپ” متعارف کروا دی۔شہری ایپ کے ذریعے پیدائش، انتقال، شادی اور طلاق کی آن لائن درخواست درج کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن ایپ لانچ کر دی۔ شہری گوگل پلےاسٹور پر جاکر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔اس اقدام کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، چندروز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائدلوگوں نےڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری ایپ کے ذریعے لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گے، ایپ سے پیدائش، انتقال، شادی اور طلاق کی آن لائن رپورٹ درج کرائی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہری455لوکل گورنمنٹس کے بارے میں شکایات یاتجاویزبھی دےسکیں گے، بلدیہ آن لائن ایپ میں شہریوں کےلئےمزیدسہولتوں کااضافہ کیاجائےگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرناہی حقیقی انقلاب ہے، صوبےمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعےعوام کوریلیف دےرہےہیں، محکموں کوڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےزیادہ سےزیادہ استفادےکی ہدایت جاری کر دیں۔ TAGS:

پنجاب حکومت کی نئی

لاہور: پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے ” بلدیہ ایپ” متعارف کروا دی۔شہری ایپ کے ذریعے پیدائش، انتقال، شادی اور طلاق کی آن لائن درخواست درج کراسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن ایپ لانچ کر دی۔ شہری گوگل پلےاسٹور پر جاکر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔اس اقدام کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، چندروز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائدلوگوں نےڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری ایپ کے ذریعے لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گے، ایپ سے پیدائش، انتقال، شادی اور طلاق کی آن لائن رپورٹ درج کرائی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہری455لوکل گورنمنٹس کے بارے میں شکایات یاتجاویزبھی دےسکیں گے، بلدیہ آن لائن ایپ میں شہریوں کےلئےمزیدسہولتوں کااضافہ کیاجائےگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرناہی حقیقی انقلاب ہے، صوبےمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعےعوام کوریلیف دےرہےہیں، محکموں کوڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےزیادہ سےزیادہ استفادےکی ہدایت جاری کر دیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں