60

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا ٹک ٹاک ایپ بحال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (الشامی نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی طرف سے بے حیائی پر مبنی اور غیر اخلاقی ویڈیوز میں بار بار ملوث پائے جانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک


PTA@PTAofficialpkTikTok is being unlocked after assurance from management that they will block all accounts repeatedly involved in spreading obscenity and immorality. TikTok will moderate the account in accordance with local laws.3:00 PM · Oct 19, 20202.5K920 people are Tweeting about this

نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک ایپ کے اکاؤنٹس میں مقامی قوانین کہ تحت تبدیلی لانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 9 اکتوبر کو عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں