60

سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے چھ ماہ کی مہلت

اسلا م آباد : وفاقی حکومت نے خاموشی سی سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی کی منظوری دے دی ۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں رجسٹریشن کیلئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی نے سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی کی، جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو غیر قانونی مواد بلاک کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے ۔ پی ٹی اے متنازعہ اور غیرقانونی مواد ہٹانے کیلئے کمپنیوں سے رابطہ کرے گا اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر متنازعہ مواد ہٹانا ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہر سوشل میڈیا کمپنی کو پاکستان میں اپنا دفتر کھولنا ہو گااور پاکستان کے سائبر قوانین کے مطابق عمل کرنا ہو گا۔ ان قوانین کے تحت قومی سلامتی کیخلاف مواد شیئر کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا مواد بھی بلاک ہوسکے گا۔ اس سے قبل حکومت نے 11 فروری کو سوشل میڈیا قوانین کی منظوری دی تھی، ڈیجیٹل رائٹس کمپنیوں کی طرف سے سخت تنقید کے بعد رولز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں