144

سندھ اور بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد ( الشامی نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتےکی صبح مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ہفتے سے پیر کے دوران مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین میرپورخاص میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، اندرون سندھ کے علاقے بارشوں کے باعث دوبارہ زیرآب آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے باعث تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

اس دوران سبی، قلات، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں