57

201 کے مجموعے پر 3 کیویز آؤٹ، ولیمسن اور نکولس کی نصف سنچری مکمل

کرائسٹ چرچ :(الشامی نیوز / آن لائن نیوز) پاک نیوزی لینڈ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کیوی کپتان ولیمسن اور نکولس نے نصف سنچریاں مکمل کرلی، جبکہ تین آؤٹ ہوچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل اوپننگ کرنے آئے لیکن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر ٹہر نہ سکے، لیتھم 33 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ ہوئے جبکہ بلنڈل کو 16 انفرادی 16 رنز پر فہیم اشرف نے شکار کیا۔

ٹیلر بھی کریز پر زیادہ رک نہ سکے اور 12 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس وقت کیوی کپتان ولیمسن اور ہنری نکولس کریز پر موجود ہیں اور دونوں اپنی نصف سنچری مکمل کرچکے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 297 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 93، کپتان محمد رضوان نے 61، فہیم اشرف نے 48 اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ظفر گوہر نے 34 رنز اسکور کیے تھے جبکہ دیگر کھلاڑی صفر، 1 اور 4 کے اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جس کے باعث نیوزی لینڈ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں