73

کل 247 گھوڑوں کو 8 چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے لییج سے ٹوکیو منتقل کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے

اس وقت پوری دنیا میں  کھیلوں کے شائقین کی نظر ٹوکیو اولمپکس پر ہے، اس موقع  پر کچھ ’خاص مسافروں‘ کو امارات ائیر لائن کی مدد سے بیلجیئم کے شہر لییج سے ٹوکیو تک کا سفر کرنا ہے۔

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں وہ خاص مسافر کو ن ہیں اور کتنی پروازوں کی مدد سے وہ اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے؟

وہ خاص مسافر ٹوکیو اولمپکس میں حصے لینے والے گھوڑے ہیں جن کو امارات ائیر لائن کی 8 چارٹرڈ فلائٹس کی مدد سے بیلجیئم سے ٹوکیو  پہنچایا جائےگا۔

کل 247 گھوڑوں کو 8 چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے لییج سے ٹوکیو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے  جبکہ ان میں سے 36 تربیت یافتہ گھوڑوں کو پہلے ہی کارگو فلائٹ کے ذریعے ٹوکیو  پہنچا دیا گیا ہے۔

فلائٹس کے دوران گھوڑے طیارے کے اندر بنا ئے گئے اصطبل میں آرام سے سفر کر سکیں گے جبکہ ان گھوڑوں کی دیکھ بھال کےلیے 59 افراد بھی ان 8 فلائٹس میں ساتھ سفر کریں گے۔

اس کے علاوہ 20 ٹن گھوڑوں کی خوراک بھی ساتھ جائے گی۔ ائیر لائن   ان 247 گھوڑوں کی   ٹوکیو سے  لییج واپسی کے لیے مزید 8 پروازوں  کا انتظام بھی  کرے گی۔

مذکورہ ائیر لائن کو دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے گھوڑوں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں منتقل کرنے کا کافی تجربہ ہے، اس کے علاوہ یہ ائیر لائن دنیا میں ہونے والے مختلف گھڑ دوڑ  ٹورنامنٹس کی اسپانسر بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں