76

کرسٹیانو رونالڈو صدی کے بہترین فٹبالر قرار

دبئی: (الشامی نیوز /آن لائن نیوز)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈ کی تقریب میں پرتگالی فٹبالر رونالڈو نے لائنل میسی، محمد صلاح اور رونالڈینیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے بائرن میونخ کے اسٹرائریکر رابرٹ لیوانڈوسکی پلیئر آ ف دی ایئر قرار پائے جبکہ رونالڈو کے سابقہ کلب ریال میڈرڈ کو صدی کا بہترین کلب ہونے کا اعزاز دیا گیا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد رونالڈو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوب سوکر پلیئر آف دی سنچری منتخب ہونے پر فخر ہے، طویل عرصے ٹاپ پر رہنا آسان نہیں ہوتا، یہ کامیابی ٹیم، کوچ اور کلب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

واضح رہے کہ رونالڈو پرتگال کی ٹیم کی کپتان ہیں، ملکی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 102 گول اسکور کیے، رونالڈو کو ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 8 گولز درکار ہیں۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں اٹالین کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو نے دو بار ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور 103 میچز میں 81 گولز اسکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں