99

کراچی کنگز نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی

کراچی (الشامی نیوز)پاکستان سپرلیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے آج کی تاریخی فتح آنجہانی ڈین جونز کے نام کر دی۔

ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپراوور میں شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچنے پر کپتان عماد وسیم نے آج کی فتح کو ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونزکیلئےفائنل بھی جیتنےکی کوشش کریں گے۔

میچ کی اختتامی تقریب میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ محمدعامر نےبہت اچھی بولنگ کی، ہم نے اچھی بولنگ کی فائنل میں جانے کی خوشی ہے، یہ فتح ڈین جونزکےنام کرتےہیں ڈین جونز کیلئے فائنل بھی جیتنےکی کوشش کریں گے۔

میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پانے والے بابراعظم نے کہا کہ جب بیٹنگ کررہاتھاتولگ رہاتھامیچ جیت جائیں گے، پہلی اننگزمیں گیند تھوڑا رک کرآرہاتھا لیکن دوسری اننگزمیں بیٹنگ کرناتھوڑاآسان ہوگیاتھا، مثبت کرکٹ کھیلنےکی کوشش کرتا ہوں۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کراچی کنگز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کنگز کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے بہت اچھاکھیلا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگلےمیچ میں بہترین کھیل پیش کرکےفائنل میں جائیں گے، کراچی:خوشی ہےکہ غلطیوں کے باوجود 141رنزبنائے، سہیل تنویرنےبہت اچھاکھیلا،امیدہےوہ کل بھی ایساہی کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں