46

ڈوین جانسن کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد20 کروڑ ہوگئی

مشہور ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔

ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے وڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جو سیکھا اس سے متعلق بات کی۔

انہوں نے وڈیو پیغام میں کہا کہ ہمیشہ سچ بولیں اور ہمیشہ عزت و ہمدردی کے ساتھ بولنے کی کوشش کریں۔

ایکشن، فائٹ اور خطرناک اسٹنٹس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کرنے والے ڈوین جانسن نے مزید کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ہمیشہ عزت، وقار اور ہمدردی کے ساتھ سچ بولیں۔

اپنے پیغام کے آخر میں ڈوین جانسن نے مداحوں سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں