90

پی ایس ایل 6 کا شیڈول جاری، میچز پاکستان کے دو بڑے شہروں میں ہوں گے

لاہور: (الشامی نیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

سیزن 6 کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے، جن کے لیے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

پہلے راؤنڈ کے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلا 20 فروری بروز ہفتہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر کراچی میں 20 اور لاہور میں فائنل سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

کراچی میں اکیس فروری کو دن اور رات میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا دن میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا رات میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا 28 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف ہوگا، تین مارچ کو دن میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی جبکہ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رات کے وقت میچ کھیلا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کا پہلا میچ دس مارچ کو پشاور زلمی سے ہوگا، 13 مارچ کو کنگز گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے اور 14 مارچ کو روایتی حریت لاہور قلندرز سے ٹاکرا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں