115

پی ایس ایل 5 کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی : (الشامی نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فائیو کا پلے آف مرحلہ 8 ماہ بعدآج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں تین بجے مد مقابل ہوں گی جبکہ  ایلیمنٹرون  میں رات آٹھ بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں  آمنے سامنے آئیں گی ۔ تمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل  ہوچکی ہیں ۔ ملتان سلطانز کو مقامی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کے ساتھ کپتان شان مسعود اورمحمد عرفان کی خدمات حاصل ہیں۔ جبکہ  ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش کرکٹرایڈم لیتھ ، جوئے ڈینلی اور روی بوپارہ جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹارلیگ اسپنر سےعمران طاہر اور پی ایس یل 5 کے سنچری میکررائیلی روسو شامل ہیں۔کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش استارکرکٹر ایلکس ہیلز ، جنوبی افریقی کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ اوروائن پارنیل جبکہ ویسٹ انڈین کھلاڑی چیڈوک والٹن اورروتھرفورڈ شامل ہیں ۔ مقامی کھلاڑیوں میں پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابراعظم، عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر شامل ہیں ۔ لاہورقلندزکےغیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹربین ڈنک کے علاوہ بنگلادیش کے تمیم اقبال،جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیوڈ ویزے اور ڈین ویلاز جبکہ انگلش کرکٹرسمت پٹیل شامل ہیں. پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈین کرکٹر کارلوس برتھ ویٹ ،جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈو پلیسی اورفاسٹ باؤلر ہارڈس ویلجوئن اور انگلش باؤلر ثاقب محمود کو شامل کیا گیا ہے۔رمیزراجا وقار یونس، بازید جان اور جونٹی رہوڈز پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز میں کمنٹری کریں گے جبکہ انگلینڈ کے ڈومینک کورک اور مارک بکچر بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کے رواں سال مارچ میں ملتوی ہونے والے میچز 14 ،15 اور 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ایلیمینیٹر ٹو کا میچ 15 نومبر بروز اتوار کو شیڈول ہے ، ایونٹ کا فائنل 17نومبر بروز منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں