61

پی ایس ایل میچز : ملتان انتظامیہ نے پی سی بی کو کروڑوں کا بل بھیج دیا

ملتان 🙁 الشامی نیوز) کمشنر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کارپوریشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کے دوران ہونے والے اور زمبابوے کے خلاف آئندہ سیزیز کیلءے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کارپوریشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15 کروڑ 17 لاکھ سے زائد کا بل بھیج دیا، پی سی بی کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق ملتان کارپوریشن نے پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم روٹ پر لائٹنگ ، پارکنگ ، جنریٹرز اور دیگر انتظامات کے لیے رقم خرچ کی

جبکہ میٹروپولٹن کارپوریشن نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچز کے ملتان میں انعقاد کے لیےبھی 20 کروڑ روپے فنڈز مانگ لیئے ، مراسلے میں کہا گیا کہ رواں ماہ کے دوران ملتان میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کے لیے فوری رقم کی ادائیگی کی جائے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں