136

پی ایس ایل سیزن فائیو کے بقیہ میچز کی منصوبہ بندی شروع، مقابلے کب ہوں گے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

لاہور (الشامی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی ماندہ چار میچز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو نومبر میں کھیلے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 4 میچز کیلئے ایک ونڈو پر کام جاری ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں زمبابوے کیخلاف سیریز کے فوری بعد یہ میچز کھیلے جائیں گے جن کیلئے 10، 11 اور 13 نومبر کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف مختصر دورانئے کی سیریز کے فوری بعد یہ میچز ہوں گے جن کیلئے بائیو سیکیور ماحول تیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کردیا گیا تھا جس کے باعث تین پلے آف میچز اور فائنل کا انعقاد ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں