39

’نوجوان کھلاڑیوں کو موقع اور وقت دینا ہوگا‘‘

نیپئر: (الشامی نیوز /آن لائن نیوز)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل اس جیت نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے ٹی ٹوینٹی میں محمد رضوان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

مصباح کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ کھلاڑی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے محمد حفیظ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حفیظ نے دوسرے اور تیسرے دونوں ٹی ٹوینٹی میچز میں شاندار کھیل پیش کیا، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اب ٹیسٹ سیریز پر ہے، طویل فارمیٹ میں غلطیوں کو دہرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی، سیریز نیوزی لینڈ نے 2-1 سے اپنے نام کرلی، محمد رضوان کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹم سیفرٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، بابر اعظم کے انجرڈ ہونے کے سبب محمد رضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں