134

معروف فٹبالر سر میں گولی لگنے سے زخمی، حالت تشویشناک

بیروت:(الشامی نیوز آن لائن ) لبنان کے معروف فٹبالر محمد احمد عتوی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے فٹبالر محمد احمد عتوی بیروت دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں شریک تھے کہ اس دوران اچانک اندھی گولی ان کے سر میں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

فٹبالر محمد احمد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جہاں ڈاکٹر نے آپریشن کے ذریعے گولی نکالی تاہم خون بہنے کی وجہ سے ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فٹبالر کے علاوہ بھی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئی دہشت گردی نہیں بلکہ شادی اور جنازے سمیت دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ لبنان کی ثقافت ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ 1987 میں پیدا ہونے والے عتوی ایک پیشہ ور فٹبالر ہیں جو قومی ٹیم کے میڈ فیلڈرز کی حیثیت سے کھیلتے ہیں اور اب تک لبنانی پریمیئر لیگ کی پہلی ڈویژن میں متعدد کلبوں کے لیے کھیل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں