98

محمد عباس کی بولنگ کس وکٹ پر اچھی ہوتی ہے؟ عاقب جاوید نے بتادیا

لاہور: (الشامی نیوز) سابق فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی بولنگ اسپیڈ کم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ محمد عباس کی بولنگ اسپیڈ کم ہوگئی ہے، جس وکٹ پر باؤنس کم ہو وہاں عباس کی بولنگ اچھی ہوتی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن ریورس سوئنگ کے لیے موزوں ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی ٹیم کو شروع میں ہی وکٹیں دلا دیتے ہیں۔

انہوں نے ٹیم سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن درست نہیں ہو تو نتائج بھی اچھے نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا تھا کہ میچ میں کیچز ڈراپ ہونے سے مایوسی ہوتی ہے ، بطور بولر اگر وکٹ ملے اور نوبال ہوجائے تو پھر بھی بولر ہی افسردہ ہوتا ہے۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے سیشن میں بہت محنت کی اور دوسرا سیشن بھی اچھا رہا لیکن تیسرے سیشن میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اب کوشش یہی ہوگی کہ تیسرے روز آتے ہی نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نےتین وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنالیے ، پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے کیوی ٹیم کو مزید 11 رنز درکار ہیں۔

کیوی کپتان ولیم سن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں