130

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان پولیس سے جھگڑے کے الزام میں گرفتار

مانچسٹر::(الشامی آن لائن نیوز ) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگوائر پولیس سے جھگڑے کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے، انہوں نے یونان کے ایک کلب میں پولیس پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق میگوائر پر اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے،  نازیبا الفاظ اور رشوت دینے کے الزامات ہیں۔

دنیا کے مہنگے ترین ڈیفینڈر اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان ہیری میگوائر اور ان کے بھائی سمیت دو افراد کو یونان میں پولیس سے جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق میگوائر پر الزام ہے کہ انہوں نے دوستوں کے ہمراہ کلب میں مقامی پولیس اہلکار پر حملہ کیا، ان پر پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور رشوت دینے کے الزام عائد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے میگوائر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کردیا، ہیری میگوائر ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے یونان کے آئی لینڈ میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں