74

سکندر رضا نے پاکستان کیخلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا، زوردار اعلان کر دیا

کیپشن:   سورس:  

ہرارے (الشامی نیوز / آن لائن نیوز) زمبابوین آل راﺅنڈر سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا ہے جن کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی پرجوش اور ٹریننگ سکواڈ کا حصہ ہونے پر خوش ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سکندر رضا نے کہاکہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی کافی پرجوش اور ٹریننگ سکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت زیادہ خوش ہیں، 2015ءمیں جب ہم نے پاکستان کا دورہ کیا تب بھی میزبان سائیڈ کو سخت چیلنج دیا تھا، خاص طور پر آخری میچ اگر بارش کی نذر نہ ہوتا تو ہم فتح حاصل کرنے کے قریب تھے۔ سکندر رضا نے کہا کہ میری اور ٹیم کی پرفارمنس اچھی تھی اور مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

واضح رہے کہ زمبابوین حکومت نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد سیریز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ زمبابوے اورپاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، پہلا میچ 30 اکتوبر، دوسرا یکم اور تیسرا میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ سات نومبر، دوسرا میچ 8 نومبر اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ زمبابوے کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے پہلے ہی 25 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹریننگ سکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں