119

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کا فیصلہ

لاہور: (الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) زمبابوے کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ ایک ہی وینیو پر سیریز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ شیڈول طے کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کی سیریز ایک ہی ویونیو پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیریز کے لیے لاہور اور راولپنڈی کے نام زیر غور ہے۔

ذرایع نے بتایا کہ بائیوسیکور ماحول کی وجہ سے ایک ہی ویونیوپر میچز کھیلے جائیں گے، مختصر دورانیے کی سیریز لاہور میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، پی ایس ایل کے باقی میچز بھی لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچ لاہور میں ہونے کی وجہ سے سیریز بھی لاہور میں ہونے کی امید ہے، پی ایس ایل کے باقی میچ نومبر میں کرائے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر دورانیے کی سیریز کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئےگی، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں میں 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز شیڈول ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے بورڈز سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں