68

حسن علی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، ویڈیو وائرل

کراچی: (الشامی نیوز )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انجری کے بعد کم بیک کرتے ہی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انجری سے نجات حاصل کرلی، فاسٹ بولر نے قائد اعظم ٹرافی کی پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ بولر نے ناصرف بولنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی شاندار سنچری جڑ دی، حسن علی ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل پنجاب کی قیادت کررہے ہیں۔

حسن علی نے 33 گیندوں پر برق رفتار نصف سنچری اسکور کی، حسن علی کی قیادت میں سینٹرل پنجاب نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔

فاسٹ بولر کے آگے عدنان اکمل اور عمران فرحت کے علاوہ کوئی بیٹسمین نہ چل سکا، دونوں نے بالترتیب 33 اور 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اس سے قبل نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں فٹنس مسائل پر قابو پانے کے بعد واپس آئے تھے لیکن انجری کے سبب انہیں ڈومیسٹک سیزن ادھورا چھوڑ نا پڑا تھا۔

حسن علی کی واپسی پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں