80

بابر اعظم نے کامیابی کا راز افشا کر دیا

اسلام آباد :(الشامی نیوز ) قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا راز افشا کر دیا۔

ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے میں میچ سے قبل ہر زوایے سے سوچتا ہوں اور خود کو ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرتا ہوں، پریکٹیس کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کی مناسبت سے خود کو ڈھال کر کھیلتا ہوں اور میں اپنا قدرتی گیم تینوں فارمیٹ میں برقرار رکھتا ہوں، خود کو بڑی شارٹس کھیلنے کے لیے آمادہ رکھتا ہوں.

بابراعظم نے کہا کہ دباؤختم کرنےکےلیےساتھی کھلاڑیوں سےبات کرتاہوں،اپنی باری آنےسےپہلےڈریسنگ روم میں خاموش نہیں بیٹھتا، ایک بڑا کھلاڑی پریشر میں اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھتا ہے میں کھیل کے نفسیاتی پہلو پر بھی خاصی محنت کررہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں مضبوط اعصاب ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بائیوسیکیور ببل کاعادی ہوگیاہوں، کورونا کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہناخوش آئندہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں