125

بائرن میونخ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ جیت لی

لزبن:: (الشامی آن لائن نیوز )بائرن میونخ نے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کو ایک صفر سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز لیگ جیت لی، کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کنگسلے کومان نے اسکور کیا۔

پرتگال کےدارالحکومت لزبن میں کھیلے گئےیوئیفاچیمپئنز لیگ کے فائنل میں بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمین کو 0-1 سے شکت دی۔

کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کنگسلے کومان نے میچ کے انسٹھویں منٹ میں اسکور کیا۔

واضح رہے کہ جرمن کلب بائرن میونخ نے چھٹی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا تاج اپنے نام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں