130

امپائر کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا

آئرلینڈ::(الشامی نیوز آن لائن )آئرلینڈ میں ویمنز سپر 50 میچ کے دوران امپائر کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔

میچ کی دوسری اننگز میں بولر نے کیچ آؤٹ کی اپیل کی تو امپائر نے فوراً وائڈ بال قرار دے دی۔

فیلڈنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل پر دباؤ بڑھایا مگر امپائر اپنے فیصلے پر قائم رہے، چند سیکنڈ بعد جب پلیئرز مایوس ہو کر ایک دوسرے کو دیکھنے لگے تو اچانک امپائر نے فیصلہ تبدیل کر دیا۔

امپائر نے وائڈ بال کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کیچ آؤٹ قرار دے دیا جس پر ویمن بیٹسمین حیرت زدہ رہ گئی اور غیر متوقع فیصلے پر وہ ادھر ادھر دیکھتی رہیں۔

آن فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تبدیل کرنے کا یہ کوئی نیا کیس نہیں، اس سے قبل بگ بیش لیگ میں بھی امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں