55

اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ

نئی دہلی : (الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) بھارتی شہری نے اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کرہ ارض پر ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنے منفرد و انوکھے کارناموں کے باعث دیگر لوگوں سے منفرد مقام حاصل کرتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے کارناموں پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے بھی میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک جنونی شخص بھارت میں پایا جاتا ہے جس نے اپنے شوق اور جنون کی بدولت 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ زورآور سنگھ نے اسکٹینگ شوز پہن کر یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

زورآور سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں چھ دن اسکیٹنگ شوز پہن کر رسی کودنے کی مشق کرتا ہے، روزانہ چار گھنٹے کی پریکٹس سے اس قابل ہوا کہ عالمی ریکارڈ بناسکا۔

زورآور سنگھ کا کہنا ہے کہ ہائی سکول میں وہ ڈسک پھینکا کرتے تھے لیکن ایک حادثے کے بعد وہ اس کھیل کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تاہم انہوں نے جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے رسی کودنا شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں