128

اسپینش کلب سیویا نے یورپا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

یورپ :(الشامی آن لائن نیوز ) اسپینش کلب سیویا نے اٹالین کلب میلان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر یورپا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، سیویا کی جانب سے ڈی جونگ نے 2 گول اسکور کئے۔

یورپا لیگ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں میچ کے پانچویں منٹ میں لاکاکو نے پنلٹی پر گول کرکے انٹر میلان کو برتری دلا دی، 7 منٹ پر بعد سیویا کی جانب سے ڈی جونگ نے گول برابر کردیا۔

میچ کے 33 ویں منٹ میں ڈی جونگ نے سیویا کے لئے دوسرا گول اسکور کیا لیکن صرف ایک منٹ بعد ہی گوڈن نے انٹر میلان کے لئے دوسرا گول کرکے مقابلہ پھر برابر کردیا۔

وقفے تک میچ دو دو گول سے برابر تھا، لیکن دوسرے ہاف میں لاکاکو کے اون گول کی بدولت سیویا کو پھر برتری ملی جو آخر تک قائم رہی۔

واضح رہے کہ اسپینش کلب سیویا نے چھٹی مرتبہ یورپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں