141

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ

1:30

دورۂ انگلینڈ کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا 21 رکنی اسکواڈ خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگیا۔

‏آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق ‏ 4 ، 6 اور 8 ستمبر کو ساوتھمپٹن میں ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے جبکہ  11 ، 13 اور 16 ستمبر کو ون ڈے میچز مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔

‏آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز کے دوران کراؤڈ کو مس کروں گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز اچھی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں