85

آئی سی سی ایوارڈز آف ڈیکیڈ کا اعلان 28 دسمبر کو کیا جائے گا

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کےمطابق آئی سی سی ایوارڈز آف ڈیکیڈ کا اعلان 28 دسمبر کو کیا جائے گا جس کے لیے دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے آئی سی سی نے ووٹنگ کرائی۔
ترجمان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کےمطابق آئی سی سی ایوارڈز آف ڈیکیڈ کے لیے مختلف کٹیگریز میں ووٹنگ کا آغاز 25 نومبر کو ہوا جبکہ ووٹنگ 16 دسمبر کو بند ہوئی، پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ دہائی کے بہترین ٹیسٹ پلئیر کی نامزگیوں میں شامل ہیں جبکہ سابق کپتان مصباح الحق اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے لیے نامزد ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ دہائی کا بہترین پلئیر ، ٹیسٹ اور ون ڈے پلئیر کا بھی ایوارڈ رکھا گیا ہے جبکہ خواتین کرکٹرز کی بھی دہائی کے بہترین کھلاڑی کے لئے نامزدگیاں ہوئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں